بیجنگ، 13 اکتوبر (رائٹر) چین کے سب سے بڑے روزنامہ اخبار 'پیپلز ڈیلی' نے اپنے ایک اداریہ میں کہا ہے کہ امریکہ اور روس شام میں دہشت گردی کے خلاف مہم کی آڑ میں سرد جنگ لڑرہے ہیں۔
چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی کا ترجمان خیال کئے جانے والے اس
روزنامہ اخبار نے اپنے گزشتہ روز کے اداریہ میں کہا ہے کہ شام کو امریکہ اور روس ایک دوسرے کے خلاف اپنی پرانی دشمنی نکالنے کا ذریعہ بنا رہے ہیں جبکہ ان کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ سرد جنگ کا دور اب ختم ہو چکا ہے اور آئندہ کوئی بھی بات امن اور مفاہمت سے ہی بن سکتی ہے۔